دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، فوجی قیادت کا یوم پاکستان پر عزم

یوم پاکستان کی چھیاسیویں سالگرہ پر مسلح افواج نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی عزم، اتحاد اور سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر،ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف ظہیر بابر نے یوم پاکستان کی چھیاسیویں سالگرہ کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تئیس مارچ انیس سو چالیس تاریخ کا ایک فیصلہ کن دن ہے، جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے قیام کی بنیاد رکھی۔ یہ دن ایمان، امید اور استقامت کی علامت ہے جو قوم کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا، عالمی ادارے کی رپورٹ جاری
پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان جمہوریت کے سائے تلے مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔
فوجی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








