منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

پاکستان، ترکیہ اور مصر ایران امریکہ تنازع ختم کرانے کیلئے متحرک

24 مارچ, 2026 10:03

امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان بیک چینل رابطوں میں تیزی آگئی ہے، جس میں پاکستان، ترکیہ اور مصر اہم ثالث کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ویب سائٹ ‘ایکسیوس’ کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ثالث دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا جنگ بندی سے انکار، مذاکرات کے لیے 6 شرائط پیش کر دیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور مصر کے اعلیٰ حکام نے اسٹیو وٹکوف اور عباس عراقچی سے الگ الگ ملاقاتیں اور بات چیت کی ہے تاکہ تنازع کے خاتمے کے لیے کوئی درمیانی راہ نکالی جا سکے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکہ نے ان مذاکرات میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت اور نتائج سے اسرائیل کو بھی مکمل طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔