پاکستان کی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایک بار پھر امن پسند ریاست کے طور پر اپنا کردار پیش کرتے ہوئے تہران اور واشنگٹن کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔
پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ تنازع کے حل کے لیے ایک اہم اور بڑی سفارتی پیشکش کر دی ہے۔ اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ اگر دونوں فریقین آمادگی ظاہر کریں تو پاکستان ہر سطح پر ان مذاکرات کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ہمیشہ سے یہ محور رہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان بیک چینل رابطوں میں پاکستان کا مرکزی کردار ہے، برطانوی اخبار
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اور امریکہ بات چیت کی میز پر آنے کے لیے تیار ہوتے ہیں تو ان کے لیے ایک غیر جانبدار اور محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرنا پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ اگرچہ فی الوقت پاکستان میں کسی بھی قسم کے باضابطہ یا خفیہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی، لیکن اصولی طور پر اسلام آباد ایسے کسی بھی تعمیری عمل کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بھی انہوں نے اسی مؤقف کو دہرایا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












