منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان بھارتی کرکٹر انتقال کرگیا

24 مارچ, 2026 10:36

بھارت میں کھیل کے دوران ایک نوجوان کرکٹر کی اچانک موت نے سب کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

 بھارتی ریاست اترپردیش کے حافظ تھانہ گنج میں 22 سالہ ثاقب اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ زمین پر گر پڑا۔ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر اسے قریبی اسپتال پہنچانے کی کوشش کی، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی طور پر یہ دل کے دورے کا واقعہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی وجہ کا تعین طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کھیل کے دوران نوجوان کھلاڑیوں میں اچانک دل کے دوروں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سخت جسمانی سرگرمی سے پہلے مکمل طبی معائنہ، مناسب فٹنس اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ والدین اور نوجوان کھلاڑیوں کو ہدایت دے رہے ہیں کہ کھیل کے دوران اپنے دل کی حالت پر خاص دھیان دیں اور کسی بھی علامات کو نظرانداز نہ کریں۔

مقامی افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیل کے میدانوں میں ایمرجنسی طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔