منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

وزیر اعظم کا خلیجی بحران کے حل کیلئے سفارتی ہوم ورک مکمل کرنے کا حکم

24 مارچ, 2026 15:32

وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں خلیجی جنگ کی بندش کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکرات کی میزبانی پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کا مرکزی ایجنڈا خلیج میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کاوشوں کا جائزہ لینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکاء کو اب تک ہونے والے سفارتی رابطوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا گیا کہ پاکستان دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے اپنا پلیٹ فارم پیش کرے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات اور سفارتی ہوم ورک مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم کی آج رات صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں اس حساس معاملے پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔