مودی وہی کرتے ہیں، جو اسرائیل اور امریکہ کہتا ہے، راہول گاندھی

راہول گاندھی نے وزیرِ اعظم مودی کی خارجہ پالیسی کو ذاتی پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر ناچ رہا ہے۔
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ناکام اور منافقانہ خارجہ پالیسی نے ملک کو اندرونی اور بیرونی سطح پر شدید ہزیمت سے دوچار کر دیا ہے۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کو اپنی ذاتی پالیسی میں بدل دیا ہے، جو اب عالمی سطح پر ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے۔
راہول گاندھی نے سنگین الزام عائد کیا کہ امریکی صدر بھارتی وزیرِ اعظم کو کنٹرول کر رہے ہیں اور اگر ملک کا وزیرِ اعظم ہی کمپرومائزڈ ہو تو ملک کی خود مختاری کا تصور ہی ختم ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پانی کی قلت قومی مسئلہ ہے، بھارت آبی وسائل کو ہتھیار نہ بنائے، صدر مملکت
انہوں نے مزید کہا کہ مودی بھارت کے قومی مفاد کے بجائے صرف وہی اقدامات کر رہے ہیں، جو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے انہیں بتائے جاتے ہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق راہول گاندھی کا یہ بیان اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارت کی نام نہاد خود مختار خارجہ پالیسی اب مکمل طور پر بیرونی طاقتوں کے زیرِ اثر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی معیشت کا بڑا انحصار خلیجی ممالک پر ہے، لیکن مودی نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ایران مخالف اسرائیلی اتحاد کا حصہ بن کر کروڑوں بھارتیوں کے مفاد کو پسِ پشت ڈال دیا ہے، جس کے نتائج اب معاشی بحران کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











