پاکستان کی سفارت کاری نے مودی سرکار کو پچھاڑ دیا، بھارتی جریدے دی وائر کا اعتراف

معروف بھارتی جریدے نے اعتراف کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں پاکستان کی عملی سفارت کاری نے مودی سرکار کے تمام دعوؤں کو خاک میں ملا دیا ہے۔
بھارت کے معتبر جریدے دی وائر نے مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کی ناکامی اور پاکستان کی سفارتی برتری کا کھلا اعتراف کر لیا ہے۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مودی سرکار کو ہر محاذ پر شکست دے دی ہے اور واشنگٹن نے اب نئی دہلی کے مقابلے میں اسلام آباد کی مشرقِ وسطیٰ میں اہمیت کو تسلیم کر لیا ہے۔
دی وائر کے مطابق پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم ترین ثالث بن کر ابھرا ہے، جبکہ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا، گیس کی قلت سے نظام مفلوج
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی حد سے زیادہ امریکہ اور اسرائیل کی تابعداری نے بھارت کی اسٹریٹجک خود مختاری اور علاقائی اثر و رسوخ کو ختم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے اب امریکہ نئی دہلی کو محض ایک اسلحہ خریدار کے طور پر دیکھتا ہے جبکہ اہم علاقائی معاملات اور ثالثی کے لیے پاکستان پر انحصار کرتا ہے۔
پاکستان، مصر اور ترکی کے نئے سفارتی بلاک نے بھارت کو مغربی ایشیائی قیادت سے باہر کر دیا ہے۔ مزید برآں، چاہ بہار میں بھارت کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے میدان مار لیا ہے۔
بھارتی جریدے کا کہنا ہے کہ جس ملک کو مودی غیر اہم کہتے تھے، وہی آج عالمی امن کا ضامن بن کر ابھرا ہے، جبکہ مودی کی ناکام حکمت عملی نے بھارت کو تنہا کر دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










