ایران کا پاکستان اور جنوبی ایشیائی ممالک کو بحران سے محفوظ رکھنے کا فیصلہ

سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کو موجودہ کشیدگی کے اثرات سے بچانے کے لیے خصوصی پالیسی تیار کر لی ہے۔
اعلیٰ سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کا پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور جنوب مشرقی ایشیا کے بعض دیگر ممالک میں براہِ راست یا بالواسطہ کشیدگی پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
تہران اس وقت ایسی پالیسیوں پر غور کر رہا ہے، جن کے ذریعے ان اہم ریاستوں پر پڑنے والے اسٹریٹجک اور معاشی دباؤ کو کم کیا جا سکے، خاص طور پر توانائی کی ترسیل کو برقرار رکھنے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ان ممالک کے بنیادی قومی اثاثوں اور نظام میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں : آسیہ اندرا بی کو عمر قید کی سزا، پاکستان نے بھارتی عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان ممالک کے سیاسی مؤقف یا باہمی تعلقات کی بنیاد پر نہیں بلکہ امام مجتبیٰ خامنہ ای کے خصوصی حکم پر کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ شہید رہنما ان اقوام کے عوام کے لیے گہری ہمدردی رکھتے تھے اور انہوں نے اپنی وصیت میں ان ممالک کے حوالے سے مخصوص تشویش اور ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔
اسی وصیت کی روشنی میں اب ایرانی قیادت یہ یقینی بنا رہی ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کی لہر ان پڑوسی اور دوست ممالک کے استحکام کو متاثر نہ کرے اور ان کی معیشت و امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










