وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، وزرائے اعلیٰ کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر بریفنگ

وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں علاقائی کشیدگی اور ملکی اقدامات پر غور کیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ترین ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی سیاسی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے علاوہ وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے سفارتی اقدامات پر اعتماد میں لیا اور پاکستان کے عالمی کردار کے حوالے سے بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا خلیجی بحران کے حل کیلئے سفارتی ہوم ورک مکمل کرنے کا حکم
ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو اپنے اپنے صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق بنائی گئی حکمتِ عملی اور ہنگامی اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے دونوں وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی کو سراہا اور زور دیا کہ عوامی تحفظ اور معاشی استحکام کے لیے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ نازک صورتحال میں تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد ملک کے لیے ناگزیر ہے تاکہ بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










