جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

ایرانی قیادت معاہدے کیلئے بے چین، مگر خوفزدہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

26 مارچ, 2026 10:12

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی قیادت امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے شدید بے چین ہے، لیکن وہ اپنے ہی عوام اور امریکی ردعمل کے خوف سے اس کا اظہار نہیں کر پا رہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے ایک عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے حوالے سے سنسنی خیز دعوے کئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے ایک معاہدہ کرنے کے لیے بری طرح تڑپ رہے ہیں، لیکن وہ اس خوف میں مبتلا ہیں کہ اگر انہوں نے عوامی سطح پر اس کا اعتراف کیا تو انہیں ان کے اپنے ہی لوگ قتل کر دیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ انہیں ایک طرف اپنے عوام کا ڈر ہے اور دوسری طرف وہ امریکی کارروائی سے بھی خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں، جس کا سربراہ بننا ایران کا سربراہ بننے سے زیادہ مشکل کام ہو، کیونکہ وہاں کوئی بھی اب سپریم لیڈر بننے کے لیے تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی وہی کرتے ہیں، جو اسرائیل اور امریکہ کہتا ہے، راہول گاندھی

صدر ٹرمپ نے اپنی فوجی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر جھوٹی خبریں دینے والے اداروں کو دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ ہم جنگ ہار رہے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اور ایران کے پاس اب کچھ باقی نہیں بچا۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے اپنا دورہ چین کا نیا شیڈول بھی جاری کیا اور بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کی وجہ سے انہیں یہ دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا، تاہم اب وہ چودہ اور پندرہ مئی کو بیجنگ جائیں گے۔

انہوں نے سابق صدر اوباما اور موجودہ صدر بائیڈن کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے امریکہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جبکہ وہ خود اب تک آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں اور ایک بڑی جنگ جیتنے کے قریب ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔