جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

26 مارچ, 2026 13:29

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رہنما عالیہ حمزہ ملک کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے انہیں لاہور سے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی توجہ بانی کی رہائی پر ہے، قومی سلامتی پر نہیں : خواجہ آصف

گرفتاری کے فوری بعد پولیس اہلکار عالیہ حمزہ ملک کو اپنے ہمراہ لے گئے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی حلقوں نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔