جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

سرائے مغل: نجی اسپتال میں نومولود بچوں کی فروخت، جعلی ڈاکٹرز اور نرس گرفتار

26 مارچ, 2026 13:31

سرائے مغل کے نواحی علاقے میں پولیس نے ایک نجی اسپتال پر چھاپہ مار کر نومولود بچوں کی فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا ہے، جہاں غیر شادی شدہ لڑکیوں کے کیسز کروا کر بچے فروخت کئے جاتے تھے۔

تھانہ سرائے مغل کی حدود میں واقع نواحی علاقے شیخم کے ایک نجی اسپتال میں نومولود بچوں کی فروخت کا مکروہ دھندہ جاری تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے نجی کلینک پر چھاپہ مارا جہاں خود کو ڈاکٹر اور نرسیں ظاہر کرنے والے افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کلینک میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کی ڈیلیوری کے کیسز کیے جاتے تھے اور پیدا ہونے والے بچوں کو بھاری رقوم کے عوض فروخت کر دیا جاتا تھا۔

پولیس نے موقع سے ٹھوس ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں۔ ایک حالیہ واقعے میں کلینک کے عملے جن میں رابعہ، وقاص اور وارث شامل ہیں، نے ایک غیر شادی شدہ خاتون سے پیدا ہونے والے بچے کو اڑتالیس ہزار روپے کے عوض ظفر اقبال اور شمیم بی بی نامی خریداروں کو فروخت کیا۔

اس سودے بازی میں ایک نامعلوم ڈرائیور بھی شامل تھا۔ پولیس نے تمام ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس گروہ کے دیگر کارندوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔