وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے کا اعادہ

وزیراعظم نے چینی قیادت کو اہم اجلاسوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے سفیر کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چین میں ٹو سیشنز کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور صدر شی جن پنگ و وزیراعظم کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر بھیجے گئے تہنیتی پیغامات پر تشکر کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی ذخائر کافی نہیں، تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے چین کو آگے آنا ہوگا، ماہر
شہباز شریف نے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے یعنی سی پیک ٹو زیرو کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے خطے میں امن و امان اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو بھی اجاگر کیا۔
چینی سفیر نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور استحکام کی کوششوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ چین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک چین پائیدار تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








