کم لاگت گھروں کی فراہمی، وزیراعظم کی پرائیویٹ سیکٹرز کو شامل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری اور شہریوں کو آسان شرائط پر گھروں کی فراہمی کے لیے مارگیج فنانس اور قانونی اصلاحات کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور کم لاگت گھروں کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں مارگیج فنانس کے مکمل نظام کی تیاری اور ڈویلپر لیڈ فنانسنگ کے لیے قانونی اصلاحات حتمی مراحل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے کا اعادہ
وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں اور سمندر پار پاکستانیوں و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے شعبے کی ترقی سے نہ صرف معیشت کا پہیہ چلے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے لاکھوں مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








