جمعہ، 27-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/08هـ (27-03-2026م)

صدر ٹرمپ کا ایران کی توانائی کی تنصیبات پر 10 دن کیلئے حملے روکنے کا اعلان

27 مارچ, 2026 09:11

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملوں کو 10 دن کے لیے عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ تہران کے ساتھ جاری مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ٹرتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایرانی حکومت کی درخواست پر وہ بجلی گھروں کی تباہی کا عمل 6 اپریل 2026 تک روک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قیادت معاہدے کیلئے بے چین، مگر خوفزدہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

انہوں نے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایرانیوں نے ان سے مزید وقت مانگا تھا اور جواب میں انہوں نے 7 کے بجائے 10 دن دیئے کیونکہ ایران نے انہیں 8 بحری جہاز بطور تحفہ دیئے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ ایران اور خطے کے لیے ایک بہترین آغاز ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔