جمعہ، 27-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/08هـ (27-03-2026م)

تہران نے اپنے کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی، ایرانی فٹ بال ٹیم کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہیں گے، وائٹ ہاؤس

27 مارچ, 2026 10:33

ایران کی وزارت کھیل نے ملک کی تمام قومی ٹیموں اور کھلاڑیوں پر دشمن ممالک میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایسے ممالک جو دشمن تصور کئے جاتے ہیں اور ایرانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے میں ناکام ہیں، وہاں ٹیموں کا جانا تا حکم ثانی ممنوع ہوگا۔

اس فیصلے سے رواں برس میکسیکو، کینیڈا اور امریکہ میں ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ ایران کے گروپ اسٹیج کے میچز امریکہ کے شہروں لاس اینجلس اور سیٹل میں شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 6 افراد شہید

ایران نے باضابطہ طور پر فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کیے جائیں۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بوم نے اس حوالے سے مثبت اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

دوسری طرف وائٹ ہاؤس کی ورلڈ کپ ٹاسک فورس کے سربراہ اینڈریو جولیانی نے کہا ہے کہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم اگر ورلڈ کپ کے لیے امریکہ آتی ہے تو اسے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ٹیکساس میں برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایرانی ٹیم ضرور آئے گی اور یہ امریکہ میں مقیم ایرانی نژاد شہریوں کے لیے اپنے ملک کا جشن منانے کا بہترین موقع ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیفا نے ایران کی جانب سے میچز میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔