جمعہ، 27-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/08هـ (27-03-2026م)

گلگت میں زلزلے کے شدید جھٹکے

27 مارچ, 2026 12:14

گلگت اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات 2 بج کر 3 منٹ پر زمین لرز اٹھی، جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ نیند سے بیدار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر کھلے میدانوں میں نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں : لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند، گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ منقطع

خوش قسمتی سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔