پی ایس ایل میں نیا قانون متعارف، ٹاس کے بعد ٹیم منتخب کرنے کی اجازت

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں کرکٹ شائقین اور ٹیموں کے لیے نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت کپتانوں کو ٹاس کے بعد اپنی فائنل الیون منتخب کرنے کی آزادی ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کو مزید دلچسپ اور تزویراتی بنانے کے لیے ایک نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے، جس کے مطابق اب کپتان ٹاس کے بعد اپنی فائنل پلیئنگ الیون کا انتخاب کر سکیں گے۔
نئے ضابطے کے تحت ہر ٹیم کا کپتان ٹاس سے قبل میچ ریفری کو دو مختلف ٹیم شیٹس جمع کرائے گا۔ ان دونوں ٹیم شیٹس میں گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ چار متبادل کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل میچز کراچی اور لاہور منتقل، اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ ممنوع
ٹاس کے نتائج اور پچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کپتان کسی ایک الیون کو حتمی شکل دے کر میچ ریفری کے حوالے کرے گا۔
ایک بار فائنل الیون کا انتخاب ہو جانے کے بعد اسے صرف کنکشن (سر میں چوٹ لگنے) کی صورت میں ہی تبدیل کیا جا سکے گا۔
میچ کے دوران صرف وہی متبادل کھلاڑی فیلڈنگ کے لیے میدان میں آ سکیں گے، جن کے نام شیٹ میں درج ہوں گے، تاہم کسی غیر معمولی صورتحال میں میچ ریفری کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اضافی متبادل کی اجازت دے سکے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












