پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

پی سی بی نے بال ٹیمپرنگ کے الزام پر فخر زمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا

30 مارچ, 2026 11:36

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لاہور قلندرز کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کو لیول تھری کے جرم کے تحت چارج کیا گیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل اکتالیس اعشاریہ تین کی خلاف ورزی کی ہے، جس کا تعلق گیند کی حالت کو غیر قانونی طریقے سے تبدیل کرنے یعنی بال ٹیمپرنگ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل میں نیا قانون متعارف، ٹاس کے بعد ٹیم منتخب کرنے کی اجازت

یہ واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں پیش آیا۔ میچ ریفری روشن ماہناما نے اس معاملے پر ڈسپلنری سماعت کی، تاہم فخر زمان نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کی ہے، جس کے باعث اب اس کیس کی باقاعدہ سماعت اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ہوگی۔

دوسری جانب اسی میچ کے دوران کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے، جس پر انہیں میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔