جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

پابندی کے خلاف فخر زمان نے بڑا اقدام اٹھا لیا

01 اپریل, 2026 16:00

لاہور: قومی کرکٹر فخر زمان نے بال ٹیمپرنگ کیس میں لگائی گئی دو میچز کی پابندی کے خلاف باضابطہ اپیل جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان نے مقررہ وقت کے اندر اپنی اپیل جمع کروائی۔ انہیں اپیل دائر کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا۔

فخر زمان نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ انہوں نے کوئی بال ٹیمپرنگ نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فراہم کیے گئے ویڈیو ثبوت ناکافی ہیں اور ان سے جرم ثابت نہیں ہوتا۔ فخر زمان نے پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ ان کی سزا ختم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی فخر زمان کی اپیل پر جلد سماعت کرے گی۔ اس دوران ان کے کیس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔