جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا اندھا دھند استعمال بند کیا جائے، چین

03 اپریل, 2026 10:11

چین نے مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے غیر قانونی اور اندھا دھند استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رکن ممالک کو فوجی طاقت استعمال کرنے کا اختیار دینے کی شدید مخالفت کی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں متعین چینی مندوب فو کانگ نے اقوامِ متحدہ کے فورم پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے اپنا واضح اور سخت مؤقف پیش کیا ہے۔

چینی مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مشرقِ وسطیٰ میں رکن ممالک کو فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت دینے کے سخت خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ کشیدگی؛ پاکستان اور چین نے ایران کے معاملے پر اسٹریٹجک تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی اجازت کا مطلب غیر قانونی اور اندھا دھند طاقت کے استعمال کو قانونی جواز فراہم کرنا ہوگا۔

چینی سفیر نے عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسرے ممالک کی خود مختاری کو فوجی طاقت کے ذریعے پامال کرے۔

چین کا ماننا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے طاقت کے بجائے سفارت کاری اور بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، کیونکہ فوجی کارروائیاں صرف تباہی اور نفرت کو جنم دیتی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔