ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستان جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، عباس عراقچی

ایرانی عوام اور حکومت مل کر مسائل حل کریں گے، بیرونی دخل کی ضرورت نہیں؛ عراقچی کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے اسلام آباد میں ثالثی مذاکرات میں جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔
انہوں نے امریکی میڈیا میں ایران کے موقف کو غلط انداز میں پیش کیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
عراقچی نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کی ثالثی کوششوں کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے اور وہ مذاکرات کے ذریعے پر مسلط کی گئی غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کی شرائط طے کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پاکستان کے لیے خراج تحسین پیش کیا اور کہا، "پاکستان زندہ باد”۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق مذاکرات کا مقصد علاقے میں دیرپا امن قائم کرنا اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں کشیدگی کم کرنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











