جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

ٹرمپ کا کامیاب ریسکیو مشن کا دعویٰ جھوٹا ثابت، ایران نے تباہ شدہ امریکی طیارے کی تصاویر جاری کر دیں

05 اپریل, 2026 13:00

ایران نے پائلٹ کو ریسکیو کرنے کیلئے آنے والے امریکی طیارے کو مار گرایا، جس کے ثبوت بھی جاری کردیئے ہیں۔

تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری خونی معرکے کے 38 ویں روز میدانِ جنگ سے آنے والی خبروں نے پوری دنیا کو شش و پنچ میں ڈال دیا ہے۔

ایرانی سیکورٹی ذرائع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بلند بانگ دعوے کی دھجیاں اڑا دی ہیں، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک جرات مندانہ آپریشن کے ذریعے امریکی پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ نے ایسی تصاویر جاری کر دی ہیں، جن میں امریکی ریسکیو طیارے کے ملبے اور جائے وقوعہ کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایرانی سیکورٹی فورسز کے مطابق، امریکی پائلٹ کو نکالنے کے لیے آنے والے ریسکیو طیارے کو ایرانی پولیس کے خصوصی کمانڈو یونٹ (فراجا) نے اپنی کارروائی میں نشانہ بنا کر مار گرایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں طیارے گرنے کے بعد امریکہ کا دور سے وار کا پلان، مہنگے کروز میزائل مشرق وسطیٰ منتقل

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب امریکی طیارہ ایرانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریسکیو مشن مکمل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ صرف زبانی دعوے کرتا ہے، لیکن ایران جو کہتا ہے اس کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔

جاری کردہ تصاویر اور ویڈیوز کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ اس تباہ شدہ امریکی طیارے کی ہیں، جو اپنے ہی پائلٹ کو بچانے کی کوشش میں خود عبرت کا نشان بن گیا۔ اس 38 روزہ طویل جنگ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلسل عسکری اور ہزیمت اٹھانی پڑ رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔