جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

ایران کا بھی جوابی کارروائی روکنے کا اعلان، پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر خراج تحسین

08 اپریل, 2026 09:01

ایران نے وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست اور امریکہ کی جانب سے مذاکراتی فریم ورک کی قبولیت کے بعد اپنی دفاعی کارروائیاں روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امن کوششوں کا مثبت جواب دیا گیا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر کی گئی برادرانہ درخواست اور امریکہ کی جانب سے پندرہ نکاتی تجویز پر مذاکرات کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ثالثی رنگ لے آئی، صدر ٹرمپ کا ایران کے ساتھ دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی کا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکی صدر نے تہران کی جانب سے پیش کردہ دس نکاتی تجاویز کے عمومی ڈھانچے کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کر لیا ہے، جس کے بعد ایران کی اعلیٰ ترین سیکورٹی کونسل نے یہ اعلان کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف تمام حملے روک دیے جاتے ہیں تو ایران کی طاقتور مسلح افواج بھی اپنی دفاعی کارروائیاں فوری طور پر بند کر دیں گی۔

عباس عراقچی نے اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے خطے میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ان دونوں رہنماؤں کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بندی ایرانی افواج کی قربانیوں اور تنازعے کے آغاز سے اب تک ایرانی عوام کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔