امریکی بحری ناکہ بندی کا منصوبہ ناکام بنا دیں گے، ایرانی رہنماء

ایران کی تشخیصِ مصلحت کونسل نے امریکی بحری ناکہ بندی کے منصوبے کو ناکامی سے دوچار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس امریکہ کو جواب دینے کے لیے کئی غیر استعمال شدہ خفیہ طریقے موجود ہیں۔
ایران کی تشخیصِ مصلحت نظام کونسل کے سینیئر رکن محسن رضائی نے امریکہ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کے منصوبے پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے پہلے ہی ناکام قرار دے دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ کو آبنائے ہرمز کھولنے کے معاملے میں ایران کے ہاتھوں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی طرح بحری ناکہ بندی کا یہ منصوبہ بھی ناکامی کی نذر ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج کا ایرانی بندرگاہوں کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان
محسن رضائی نے واشنگٹن کو خبردار کیا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی صورت امریکہ کو ایسی کارروائی کی اجازت نہیں دیں گی اور ایران کے پاس جوابی کارروائی کے لیے ایسے بہت سے طریقے اور طاقت موجود ہے، جو اب تک استعمال نہیں کی گئی۔
محسن رضائی نے اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا پالیسی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایران کوئی ایسا ملک نہیں ہے، جسے محض ٹویٹس اور خیالی منصوبوں کے ذریعے محصور کیا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی جغرافیائی اہمیت اور دفاعی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









