اسرائیلی وزیرِ اعظم کا جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقوں کا دورہ، جنگ جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں کا مختصر دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے فوجی دستوں سے ملاقات کے بعد جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنوبی لبنان کا ایک مختصر اور اچانک دورہ کیا ہے، جسے محض ایک تشہیری حربہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی حدود میں واپسی کے فوراً بعد نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محاذ پر موجود فوجی دستوں سے آپریشنل بریفنگ لی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ لبنان کے اندر جسے وہ سیکیورٹی زون قرار دیتے ہیں، وہاں جنگ ہر صورت جاری رہے گی۔ ان کے اس بیان کے عملی اثرات جنوبی لبنان میں واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں جہاں اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی لبنان میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر نقصان پہنچانے کی کوشش، امن اہلکار بال بال بچ گیا
رپورٹس کے مطابق لبنانی دارالحکومت بیروت میں گزشتہ دو روز سے خاموشی ہے، جس کی وجہ امریکہ کا اسرائیل پر وہ دباؤ بتایا جا رہا ہے، جو منگل کو متوقع مذاکرات کے پیشِ نظر ڈالا گیا ہے۔
تاہم جنوبی لبنان میں صورتحال اس کے برعکس ہے جہاں ایک اسرائیلی حملے میں لبنانی ہلالِ احمر کی ایمبولینس کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پیرا میڈک شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
اسرائیلی فوج اس وقت خاص طور پر بنت جبیل کے قصبے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ براہِ راست مذاکرات سے قبل کوئی بڑی فوجی کامیابی دکھائی جا سکے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ لبنانی حکومت سے بات کر رہے ہیں لیکن حزب اللہ کے ساتھ کسی جنگ بندی پر بات نہیں ہوئی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اسرائیل سول انفراسٹرکچر اور سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے حزب اللہ کو دیوار سے لگانا چاہتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









