بدھ، 15-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

صدر ٹرمپ کا پوپ لیو سے معافی مانگنے سے صاف انکار

14 اپریل, 2026 09:40

امریکی صدر نے کہا ہے کہ کہ وہ پوپ لیو سے اپنے کسی بھی بیان یا اقدام پر معافی نہیں مانگیں گے کیونکہ ان کے خیال میں پوپ نے ان کے حوالے سے غلط باتیں کی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ پوپ سے کسی بھی صورت معافی نہیں مانگیں گے کیونکہ ان کی جانب سے کیے گئے تبصرے حقائق پر مبنی نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوپ لیو ایران کے حوالے سے ان کے حالیہ اقدامات کے سخت خلاف تھے، لیکن ایک صدر کے طور پر وہ کسی بھی قیمت پر ایک جوہری ایران کی اجازت نہیں دے سکتے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے جو بھی اقدامات کیے وہ امریکی مفاد میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کی خود پسندی، مذہبی پیشوا بن بیٹھے، پوپ لیو پر الزامات کی بوچھاڑ

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پوپ لیو ان کی پالیسیوں کے آخری نتیجے سے یقیناً خوش نہیں ہوں گے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ پوپ جرائم کے خاتمے اور دیگر اہم عالمی معاملات پر بہت کمزور ثابت ہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ صرف پوپ لیو کی باتوں کا جواب دے رہے ہیں تاکہ عوام کو اصل صورتحال کا علم ہو سکے۔ انہوں نے ملک کے اندرونی حالات پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں اس وقت قانون اور نظم و ضبط کی صورتحال بہترین ہے اور جرائم کی شرح اپنی کم ترین سطح پر ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔