بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

اسرائیل کی مذاکرات کے باوجود لبنان میں بمباری، مزید 35 افراد شہید

15 اپریل, 2026 09:03

واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان دہائیوں بعد پہلے براہ راست مذاکرات خوش اسلوبی سے مکمل ہو گئے ہیں، تاہم اسرائیل کی جارحیت میں مزید 35 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیل اور لبنان کے حکام نے دہائیوں کے تعطل کے بعد واشنگٹن میں براہ راست مذاکرات کے پہلے دور میں شرکت کی ہے۔

لبنانی سفیر نے اس ابتدائی ملاقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دور کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے دوران مذاکرات لبنان کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کردیا

اس سفارتی سرگرمی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں 35 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے چھ ہفتے قبل ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں شروع کی تھیں، جو امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے باوجود جاری ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایران اپنے زیر زمین میزائل اڈوں کے داخلی راستوں سے ملبہ ہٹانے کا کام کر رہا ہے تاکہ دفاعی پوزیشن کو بہتر بنایا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔