کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت 10 ممالک کا لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت 10 ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے لبنان میں فوری طور پر جنگ بندی کرنے اور انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔
کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، اردن، سیرا لیون اور سوئٹزرلینڈ نے ایک اہم مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں لبنان میں تیزی سے بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ان 10 ممالک نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن ساتھ ہی اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنان میں بھی فوری طور پر تمام جنگی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی مذاکرات کے باوجود لبنان میں بمباری، مزید 35 افراد شہید
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ شہری آبادی اور سویلین انفراسٹرکچر کو ہر صورت میں حملوں کے اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔
مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والے اہلکار، جو کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کا احترام اور تحفظ لازمی ہے۔
تمام ممالک نے ان حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جن میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کو نشانہ بنایا گیا یا جن کی وجہ سے جنوبی لبنان میں انسانی حقوق کے کارکنان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔
عالمی برادری نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر حال میں عالمی انسانی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ مزید معصوم جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








