بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ناکہ بندی سے ایران کی 90 فیصد معیشت کو مفلوج کر دیا، سینٹ کام

15 اپریل, 2026 09:51

امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی تمام بندرگاہوں کی مکمل بحری ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ایران کی سمندری راستے سے ہونے والی تمام درآمدات و برآمدات روک دی گئی ہیں۔

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی مکمل ناکہ بندی نافذ کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی افواج مشرق وسطیٰ کے سمندری حدود میں مکمل برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ ایڈمرل کوپر کے مطابق ایران کی 90 فیصد معیشت کا انحصار سمندری راستے سے ہونے والی بین الاقوامی تجارت پر ہے اور ناکہ بندی کے نفاذ کے بعد محض 36 گھنٹوں کے اندر امریکہ نے اس تجارت کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یہ ناکہ بندی تمام ممالک کے جہازوں پر بلا امتیاز لاگو کی گئی ہے اور کسی بھی ملک کے جہاز کو ایران کی ساحلی حدود میں داخل ہونے یا وہاں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی حمایت سے انکار

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائرز اس ناکہ بندی کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک امریکی جنگی جہاز نے چابہار کی بندرگاہ سے نکلنے والے دو ایرانی تیل بردار جہازوں کا راستہ روکا اور انہیں ریڈیو پر رابطہ کر کے واپس جانے کا حکم دیا۔

یہ دونوں جہاز ان چھ تجارتی جہازوں میں شامل تھے، جنہوں نے امریکی احکامات کے سامنے سر تسلیم خم کیا اور واپس ایرانی بندرگاہوں کا رخ کر لیا۔

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح سے اب تک امریکی بحریہ ایران سے منسلک 8 جہازوں کو واپس موڑ چکی ہے۔

ان تمام واقعات میں امریکی فورسز نے صرف ریڈیو رابطے کا استعمال کیا اور جہازوں کیخلاف کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئی کیونکہ عملے نے فوری طور پر واپسی کے احکامات مان لیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔