امریکہ کا چین کو ایرانی تیل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ

امریکی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چینی بحری ٹینکرز کا راستہ روک دے گا، کیونکہ چین ایران کا سب سے بڑا خریدار ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک انتہائی اہم اور سنگین فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں ان تمام چینی ٹینکرز کو بلاک کر دے گا، جو ایرانی تیل کی نقل و حمل میں مصروف ہیں۔
وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ چین کو دنیا بھر سے تیل حاصل کرنے کا حق ہے لیکن وہ ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی چین، ہانگ کانگ اور یو اے ای کے بینکوں کو پابندیوں کی دھمکی
انہوں نے چین پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک ناقابلِ بھروسہ عالمی شراکت دار قرار دیا اور الزام لگایا کہ بیجنگ تیل کے ذخائر کو ذخیرہ اندوزی کے لیے استعمال کر رہا ہے اور کئی مصنوعات کی برآمدات کو محدود کر رہا ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے پر چینی حکام سے بات کی ہے، تاہم انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا اس تنازع کی وجہ سے صدر ٹرمپ کا مئی کے وسط میں ہونے والا دورہ بیجنگ متاثر ہو سکتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا اصل مقصد استحکام لانا ہے اور گزشتہ موسم گرما سے دونوں ممالک کے تعلقات میں جو بہتری آئی ہے وہ اعلیٰ قیادت کی مرہونِ منت ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








