جمعرات، 16-اپریل،2026
جمعرات 1447/10/28هـ (16-04-2026م)

آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں کو غرق کر دیں گے، مشیرِ مجتبیٰ خامنہ ای

16 اپریل, 2026 09:27

ایران کے سپریم لیڈر کے عسکری مشیر نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو ایرانی میزائل امریکی بحری جہازوں کو سمندر برد کر دیں گے۔

ایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے عسکری مشیر اور پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکی دعوے ناکام، چین کا بحری جہاز بغیر کسی رکاوٹ کے گزرنے میں کامیاب

ایرانی سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کا پولیس والا بننا چاہتے ہیں، لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں کہ ان کے بحری جہاز ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے یہ جہاز ایران کے لیے کوئی خطرہ نہیں بلکہ خود امریکی فوج کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں، کیونکہ تہران کے پہلے میزائل حملے میں ہی انہیں تباہ کیا جا سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔