جمعرات، 16-اپریل،2026
جمعرات 1447/10/28هـ (16-04-2026م)

بھارتی ریاست منی پور میں خانہ جنگی، عوام اور سیکیورٹی فورسز میں خونی تصادم

16 اپریل, 2026 09:42

بھارت کی ریاست منی پور اس وقت شدید ترین انسانی بحران اور خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، جہاں مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

بھارت کی ریاست منی پور میں مودی سرکار کی ناقص اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث حالات مکمل طور پر قابو سے باہر ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔

مودی حکومت کی متعصبانہ سوچ نے ریاست کے عوام میں شدید غم و غصہ بھر دیا ہے اور اب وہاں علیحدگی پسند تحریکیں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے معتبر ادارے انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق منی پور کے ضلع بشنوپور میں تازہ فسادات پھوٹ پڑے ہیں، جس کے بعد پورے علاقے میں حالات شدید کشیدہ ہیں۔

بھارتی قابض فورسز کے ساتھ ہونے والی ان حالیہ جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مقامی آبادی نے بھارتی فورسز کو اپنے علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مزاحمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کی نئی حلقہ بندیوں کے ذریعے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کی کوشش

مشتعل مظاہرین نے بھارتی قابض فورسز کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی اور متعدد فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب کسی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر شدید شیلنگ کی گئی ہے، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

عالمی ماہرین کا اس صورتحال پر کہنا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت اس تمام تر کشیدگی پر نہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے نسلی فسادات کو مزید ہوا دے رہی ہے۔

ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ہندوستانی فوج اب اپنے مذموم مقادات کی خاطر عام شہریوں کے جان و مال کو نشانہ بنانے والی ایک دہشت گرد تنظیم کا بھیانک روپ دھار چکی ہے، جس کے باعث پورے بھارت میں مودی سرکار کے خلاف شدید نفرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔