بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان، 4 نئے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل

بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان، 4 نئے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ شان مسعود کو بدستور ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
اس بار اسکواڈ میں 4 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جس سے ٹیم میں نئی توانائی اور مقابلے کی فضا پیدا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی اس وقت لاہور میں جاری نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں مکمل کیمپ جوائن کرے گا، جبکہ پاکستان سپر لیگ میں مصروف کھلاڑی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔
قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم مئی کو ختم ہوگا، جس کے بعد ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش روانہ ہوگی جہاں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلادیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق بیٹنگ کوچ جبکہ عمر گل بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
قومی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












