ہفتہ، 18-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/01هـ (18-04-2026م)

’گیند ہلانا زبان ہلانے سے زیادہ مشکل کام ہے‘ سابق کرکٹر نے کھری کھری سنا دیں

18 اپریل, 2026 10:38

لاہور: سابق چیف سلیکٹر اور کرکٹر محمد وسیم نے فاسٹ بولر محمد عامر کی حالیہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیند ہلانا زبان ہلانے سے زیادہ مشکل کام ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز نے پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں اس لیے منتخب کیا گیا تھا کیونکہ وہ گیند کو سوئنگ کرا سکتے ہیں، لیکن موجودہ سیزن میں وہ مکمل طور پر آؤٹ آف ٹچ دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی گفتگو کے دوران محمد وسیم نے سخت طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ میدان میں کارکردگی دکھانا صرف باتوں سے کہیں زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈیز کی ٹیم پی ایس ایل 11 میں اب تک اپنی پہلی کامیابی حاصل نہیں کر سکی اور مسلسل چھ میچز میں شکست کا سامنا کر چکی ہے۔ محمد عامر اسی ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کی بولنگ کارکردگی بھی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔

محمد عامر ماضی میں نجی ٹی وی پروگرامز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بولنگ سے متعلق تجزیے اور مشورے دیتے نظر آتے رہے ہیں، تاہم رواں پی ایس ایل میں ان کی کارکردگی تنقید کی زد میں ہے۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے اپنے کیریئر کے عروج پر چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور پاکستان کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔