70 روپے فی لیٹر کمی!!! عوام کیلئے بڑی خوشخبری؛ ریلیف دے دیا گیا

70 rupees per litre reduction!!! Great news for the public; relief has been provided
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اب پاکستان میں بھی نظر آنے لگے ہیں۔ حکومت نے ایک بار پھر عوام کو ریلیف دیتے ہوئے لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 299 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کو عوامی سطح پر اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
اسی طرح جیٹ فیول کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ اس کی قیمت 23 روپے 59 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔ نئی قیمت اب 494 روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 471 روپے 1 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یہ کمی ایوی ایشن سیکٹر کے لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے۔
اس سے قبل بھی ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی گئی تھی۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی پرانی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔ مسلسل قیمتوں میں کمی کو عالمی منڈی کے رجحانات سے جوڑا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ آنے والے دنوں میں ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں تک بھی پہنچ سکتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











