پیر، 20-اپریل،2026
پیر 1447/11/03هـ (20-04-2026م)

اسرائیل کا غزہ میں حماس کے بہانے تباہ کن آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ

20 اپریل, 2026 10:26

اسرائیلی ذرائع کے مطابق اگر حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا تو اگلے ماہ کے آغاز سے پورے غزہ میں ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا جائے گا، جو پہلے سے طے شدہ حدود کو پار کر جائے گا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام پر جاری جارحیت کے ایک نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے چینل 14 کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام غزہ میں اپنے فوجی آپریشن کو وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس جارحیت کا جواز یہ پیش کیا جا رہا ہے کہ حماس نے غیر مسلح ہونے اور ہتھیار ڈالنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی سیاسی قیادت نے اگلے ماہ کے آغاز تک کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج کے پاس پورے غزہ میں دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا لبنان کو غزہ بنانے کا منصوبہ، جنوب میں یلو لائن قائم

یہ نیا فوجی منصوبہ نام نہاد ‘یلو لائن’ یا فوجی حدود سے کہیں آگے بڑھ کر پناہ گزین کیمپوں اور غزہ شہر کے گنجان آباد علاقوں تک پھیلے گا۔

اس اقدام سے خطے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ ایک طرف اسرائیل غزہ میں دوبارہ بڑے حملوں کی تیاری کر رہا ہے، تو دوسری جانب اسرائیلی دفاعی افواج کی ایک بڑی تعداد شمالی سرحدوں پر لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے خلاف بھی برسرِ پیکار ہے۔

اس دہری جنگ نے اسرائیلی فوج کی صلاحیتوں پر بھی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں، تاہم نیتن یاہو حکومت غزہ کو مکمل طور پر ملیا میٹ کرنے کے اپنے جارحانہ عزائم پر قائم دکھائی دیتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔