ہینانیز چکن رائس

چکن کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| چکن (ہڈی والا) | 1/2 کلو |
| ادرک | 1 انچ کا ٹکڑا |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
چلی سوس بنانے کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| لال مرچوں کا پیسٹ | 2-3 کھانے کے چمچے |
| پیاز (چوپڈ) | 1 عدد |
| ادرک (چوپڈ) | 1 کھانے کا چمچ |
| لہسن | 3-4 جوئے |
| لیموں کا رس | 2 کھانے کے چمچے |
| تیل | 1 کھانے کا چمچ |
چاول بنانے کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| چاول | 300 گرام |
| پیاز | 1 عدد |
| لہسن | 3-4 جوئے |
| سویا سوس | 2 کھانے کے چمچے |
| ووچسٹر سوس | 2 کھانے کے چمچے |
| کھیرا | 1 عدد |
| تل کا تیل | 1 کھانے کا چمچ |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
چکن بنانے کا طریقہ :
چکن کو ادرک کیساتھ بوائل کرلیں۔چکن گلنے کے قریب ہوجائے تو چھان کر چکن اور یخنی الگ کرلیں اور ادرک کو ضا ئع کردیں۔
سوس بنانے کاطریقہ :
پین میں تیل گرم کرکے پیاز ‘ ادرک اور لہسن فرائی کرلیں۔لال مرچوں کا پیسٹ شامل کرکے فرائی کرلیں۔اب اسمیں لیموں کا رس شامل کرکے مکس کرلیں ۔ سوس گاڑھا ہوجائے تو نکال کر ایک طرف رکھدیں۔
رائس بنانے کا طریقہ :
پین میں تیل گرم کرکے پیاز ‘ لہسن اور چکن فرائی کرلیں۔پھر اسمیں سوس اور نمک شامل کرکے مکس کرلیں۔ اب اسمیں رائس شامل کرکے بچی ہوئی یخنی شامل کرکے پکائیں۔ رائس پک جائیں اور چکن گل جائے تو اُتار لیں۔
اب سرونگ ڈش میں رائس ڈال کر اوپر سے سوس ڈالیں اور کھیرے کے سلائس سے گارنیشنگ کرکے سرو کریں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












