بدھ، 22-اپریل،2026
بدھ 1447/11/05هـ (22-04-2026م)

ہریسہ

22 اپریل, 2026 11:02

اجزاءمقدار
چکن (بون لیس)1/2 کلو
گندم کا دلیہ150 گرام
چاول100 گرام
ثابت مونگ اور ماش دال100 گرام
پیاز2 عدد
لہسن3-4 جوئے
کالی مرچ (کُٹی ہوئی)1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر1 1/2 کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر1/2 چائے کا چمچ
زیرہ (کُٹا ہوا)1/2 چائے کا چمچ
دہی1 پاؤ
یخنیحسبِ ضرورت
تیلحسبِ ضرورت
نمکحسبِ ذائقہ

ہریسہ بنانے کا طریقہ:

گندم دلیہ‘ مونگ اور ماش  کی دال اور  چاولوں کوصاف کرکے را ت بھر بھگولیں۔ بوائل کرکے پیس لیں۔ پتیلی میں تیل گرم کرلیں اور اسمیں پیاز کو فرائی کرلیں ۔ اب اسمیں لہسن شامل کرکے فرائی کرلیں۔ چکن شامل کرکے بھونیں ۔اب اسمیں دہی اور تمام مصا لحے شامل کرکے اچھی طرح سے بھون لیں۔یخنی شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ قورمہ بن جائے۔ اب اسمیں تمام دالیں اور چاول شامل کرکے گھوٹا لگائیں۔تمام آمیزہ یکجان   ہوجائے تو پیاز کا بگھار لگا کر کباب کیساتھ سرو کریں۔

Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔