فرائیڈ چکن ٹوسٹ

| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| چکن (قیمہ) | 1/2 کلو |
| بریڈ سلائس | 8-10 عدد |
| ہری مرچیں | 4-5 عدد |
| کالی مرچ (کُٹی ہوئی) | 1 چائے کا چمچ |
| ادرک لہسن (چوپڈ) | 2 کھانے کے چمچے |
| انڈا | 1 عدد |
| سلاد پتہ | 2-3 عدد |
| ٹماٹر | 1-2 عدد |
| تیل | فرائی کیلئے |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
ترکیب:
سب سے پہلے ایک چوپر میں چکن کا قیمہ ,ہری مرچیں‘ کالی مرچ ‘ ادرک لہسن ‘ انڈا اور نمک شامل کریں اور چوپ کرکے پیسٹ سا بنا لیں۔ اب اس پیسٹ کو بریڈ پر اسپریڈ کریں اور مرضی کیمطابق پیسز کاٹ لیں ۔ ایک پین میں آئل گرم کرلیں اور اسمیں بریڈ کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ کرسپی ہونے پر نکال لیں اور سلادپتہ اور ٹماٹروں کیساتھ سرو کریں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












