بدھ، 22-اپریل،2026
بدھ 1447/11/05هـ (22-04-2026م)

ہینانیز چکن رائس

22 اپریل, 2026 10:59

چکن کیلئے

اجزاءمقدار
چکن (ہڈی والا)1/2 کلو
ادرک1 انچ کا ٹکڑا
نمکحسبِ ذائقہ

چلی سوس بنانے کیلئے

اجزاءمقدار
لال مرچوں کا پیسٹ2-3 کھانے کے چمچے
پیاز (چوپڈ)1 عدد
ادرک (چوپڈ)1 کھانے کا چمچ
لہسن3-4 جوئے
لیموں کا رس2 کھانے کے چمچے
تیل1 کھانے کا چمچ

چاول بنانے کیلئے

اجزاءمقدار
چاول300 گرام
پیاز1 عدد
لہسن3-4 جوئے
سویا سوس2 کھانے کے چمچے
ووچسٹر سوس2 کھانے کے چمچے
کھیرا1 عدد
تل کا تیل1 کھانے کا چمچ
نمکحسبِ ذائقہ

 

چکن بنانے کا طریقہ :

چکن کو ادرک کیساتھ بوائل کرلیں۔چکن گلنے کے قریب ہوجائے تو چھان کر چکن اور یخنی الگ کرلیں اور ادرک کو ضا ئع کردیں۔

سوس بنانے کاطریقہ :

پین میں تیل گرم کرکے پیاز ‘ ادرک اور لہسن فرائی کرلیں۔لال مرچوں کا پیسٹ شامل کرکے فرائی کرلیں۔اب اسمیں لیموں کا رس شامل کرکے مکس کرلیں ۔  سوس گاڑھا ہوجائے تو نکال کر ایک طرف رکھدیں۔

رائس بنانے کا طریقہ :

پین میں تیل گرم کرکے پیاز ‘ لہسن اور چکن فرائی کرلیں۔پھر اسمیں سوس  اور نمک شامل کرکے مکس کرلیں۔ اب اسمیں رائس شامل کرکے بچی ہوئی یخنی شامل کرکے پکائیں۔ رائس پک جائیں اور چکن گل جائے تو اُتار لیں۔
اب سرونگ ڈش میں رائس ڈال کر اوپر سے سوس ڈالیں اور کھیرے کے سلائس سے گارنیشنگ کرکے سرو کریں۔

Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔