ہریسہ

| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| چکن (بون لیس) | 1/2 کلو |
| گندم کا دلیہ | 150 گرام |
| چاول | 100 گرام |
| ثابت مونگ اور ماش دال | 100 گرام |
| پیاز | 2 عدد |
| لہسن | 3-4 جوئے |
| کالی مرچ (کُٹی ہوئی) | 1 چائے کا چمچ |
| لال مرچ پاؤڈر | 1 1/2 کھانے کا چمچ |
| گرم مصالحہ پاؤڈر | 1 چائے کا چمچ |
| ہلدی پاؤڈر | 1/2 چائے کا چمچ |
| زیرہ (کُٹا ہوا) | 1/2 چائے کا چمچ |
| دہی | 1 پاؤ |
| یخنی | حسبِ ضرورت |
| تیل | حسبِ ضرورت |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
ہریسہ بنانے کا طریقہ:
گندم دلیہ‘ مونگ اور ماش کی دال اور چاولوں کوصاف کرکے را ت بھر بھگولیں۔ بوائل کرکے پیس لیں۔ پتیلی میں تیل گرم کرلیں اور اسمیں پیاز کو فرائی کرلیں ۔ اب اسمیں لہسن شامل کرکے فرائی کرلیں۔ چکن شامل کرکے بھونیں ۔اب اسمیں دہی اور تمام مصا لحے شامل کرکے اچھی طرح سے بھون لیں۔یخنی شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ قورمہ بن جائے۔ اب اسمیں تمام دالیں اور چاول شامل کرکے گھوٹا لگائیں۔تمام آمیزہ یکجان ہوجائے تو پیاز کا بگھار لگا کر کباب کیساتھ سرو کریں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












