افغان ہیکرز کا بھارتی میڈیا چینل پر حملہ، طالبان کے بھارت سے تعلقات مسترد کرنے کا پیغام نشر

افغانستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز کے ایک گروپ نے بھارتی میڈیا نیٹ ورک ون انڈیا کو ہیک کر کے نشریات پر قبضہ کر لیا۔
بھارت کی سائبر سیکیورٹی اور میڈیا کی ساکھ اس وقت شدید بحران کا شکار ہو گئی، جب افغانستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز کے ایک گروہ نے معروف بھارتی میڈیا نیٹ ورک ون انڈیا کو ہیک کر لیا۔
ہیکرز نے نہ صرف نشریاتی نظام پر قبضہ کیا بلکہ پلیٹ فارم کو اپنا خصوصی پیغام نشر کرنے کے لیے بھی استعمال کیا، جس میں انہوں نے افغان طالبان کے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے مبینہ تعلقات کو سختی سے مسترد کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ہیکنگ کا شکار ہونے والے اس میڈیا نیٹ ورک کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تین کروڑ سے زائد فالوورز موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ پیغام تیزی سے لاکھوں لوگوں تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں کیخلاف کارروائیاں
اس بڑی سائبر کارروائی کی ذمہ داری ایک گروپ نے قبول کی ہے، جو خود کو ٹرو مسلم افغانز کہتا ہے۔ ہیکنگ کے دوران چینل کی اسکرین پر اصل افغان پرچم کی نمائش کی گئی اور طالبان کے بھارت کے ساتھ تعلقات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
ہیکرز نے نشریاتی پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سیاسی مطالبات اور بیانیے کو انتہائی واضح انداز میں پیش کیا، جس سے بھارتی میڈیا ہاؤس کی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔
سیاسی مبصرین اور سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض ایک عام سائبر حملہ نہیں ہے بلکہ یہ جغرافیائی اور سیاسی پیغام رسانی کی ایک اہم مثال ہے۔
اس کارروائی نے نہ صرف ون انڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ بھارت، طالبان اور افغان امور کے حوالے سے جاری بحث کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اس طرح کے حملے مستقبل میں بھارت کی خارجہ پالیسی اور اس کی ڈیجیٹل حدود کے لیے بڑے چیلنجز پیدا کر سکتے ہیں۔
واقعے کے بعد بھارتی حکام سیکیورٹی کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم ہیکرز کا پیغام پہلے ہی اپنا اثر دکھا چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










