اتوار، 26-اپریل،2026
اتوار 1447/11/09هـ (26-04-2026م)

ایران کے پرانے لڑاکا طیاروں نے اربوں ڈالرز کا امریکی دفاعی نظام ناکام بنا دیا، رپورٹ میں انکشاف

26 اپریل, 2026 10:01

خلیج میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی نئی تفصیلات نے امریکی دفاعی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے ہیں، جہاں ایران کے پرانے طیاروں نے جدید ترین نظام کو چکمہ دے دیا۔

این بی سی نیوز کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی انفراسٹرکچر پر ایران کے حملوں نے اس سے کہیں زیادہ نقصان پہنچایا ہے جتنا کہ عوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سات ممالک میں پھیلے ہوئے امریکی اڈوں پر 100 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ سب سے حیران کن واقعہ ایران کے ایف پانچ لڑاکا طیارے کا تھا، جو کہ کئی دہائیاں پرانا طیارہ ہے۔

اس طیارے نے کویت کی فضائی حدود میں داخل ہو کر کیمپ بیوہرنگ پر بمباری کی، حالانکہ وہاں امریکہ کا اربوں ڈالر مالیت کا جدید ترین فضائی دفاعی نظام نصب تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دعوؤں کے برعکس آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول، اعداد و شمار سے ثابت

کوریائی جنگ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی دشمن ملک کے طیارے نے اس طرح امریکی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہو۔

اس حملے کے نتیجے میں بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات میں واقع ہینگرز، رن ویز، ریڈار سسٹم اور کمانڈ سینٹرز کو شدید نقصان پہنچا، جن کی مرمت کے اخراجات کا تخمینہ پانچ ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔

یہ صورتحال واشنگٹن کے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بنی ہے کیونکہ جب ایران کا ایک پرانا اور متروک طیارہ ان کے مہنگے ترین دفاعی نظام کو توڑ کر اندر داخل ہو سکتا ہے تو یہ امریکی موجودگی کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔