اتوار، 26-اپریل،2026
اتوار 1447/11/09هـ (26-04-2026م)

امریکی دعوؤں کے برعکس آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول، اعداد و شمار سے ثابت

26 اپریل, 2026 09:54

اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت انتہائی محدود ہو چکی ہے اور تہران نے اس حساس علاقے پر اپنا عملی کنٹرول ثابت کر دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی جانب سے میرین ٹریفک اور کیپلر کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 25 اپریل تک آبنائے ہرمز سے صرف پانچ بحری جہازوں کا گزر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان جہازوں میں چین کا ایک تیل بردار ٹینکر، یونان کا مال بردار جہاز، بھارت کا رجسٹرڈ ٹینکر اور لومینا اوشن نامی ایک جہاز شامل ہے، جس کی ملکیت کے بارے میں معلومات واضح نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز، باب المندب اور عالمی معیشت، ترکیہ نے خود کو تزویراتی متبادل کو طور پر پیش کردیا

اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کا شکار ایک ایرانی مال بردار جہاز بھی اپنے سگنل آن رکھ کر اس راستے سے چین کی جانب روانہ ہوا۔

اعداد و شمار کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحری فوج کی اجازت کے بغیر کوئی بھی جہاز اس گزرگاہ کو عبور نہیں کر رہا ہے۔

اگرچہ امریکہ کی جانب سے اس خطے میں کنٹرول کے بڑے بڑے دعوے کیے جاتے رہے ہیں، لیکن زمینی حقائق یہ بتا رہے ہیں کہ دنیا کی یہ اہم ترین بحری گزرگاہ اب مکمل طور پر تہران کی شرائط پر چل رہی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران نے اپنی بحری حدود میں نگرانی کے نظام کو اتنا سخت کر دیا ہے کہ اب بین الاقوامی جہاز رانی تہران کی مرضی کے تابع ہو کر رہ گئی ہے، جس نے امریکی اثر و رسوخ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔