منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

ایران اپنا دفاع کرنے کے قابل ہے، اسے چین کی ضرورت نہیں، وکٹر گاؤ

28 اپریل, 2026 08:58

وکٹر گاؤ نے واضح کیا ہے کہ چین جنگ زدہ ممالک کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر سختی سے قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی بیرونی امداد کے بغیر اپنا دفاع کرنے کے قابل ہے۔

چائنا انرجی سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین وکٹر گاؤ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں چینی حکومت کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کسی بھی ایسے ملک کو اسلحہ فراہم نہیں کرتا، جو جنگ کی حالت میں ہو، خاص طور پر موجودہ صورتحال میں جہاں امریکہ اور اسرائیل ایک طرف ہیں اور ایران دوسری طرف۔

انہوں نے کہا کہ اٹھائیس فروری کو جنگ کے آغاز سے ہی چین کا مؤقف واضح رہا ہے کہ اس جنگ کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔

وکٹر گاؤ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے اس بیان کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی اس جنگ کو ‘جارحیت کی جنگ’ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بیجنگ نے دنیا کا پہلا ڈرون بردار جنگی جہاز بحیرہ جنوبی چین تعینات کردیا، امریکہ میں تشویش

انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے دفاع پر یقین رکھتا ہے، جو کسی بھی رکن ملک، بشمول ایران، کے خلاف جارحانہ جنگ کی ممانعت کرتے ہیں۔

وکٹر گاؤ کے مطابق ایران نے کبھی بھی چین سے فوجی امداد کی درخواست نہیں کی، کیونکہ وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ایران نے اپنے ڈرونز اور میزائل ٹیکنالوجی سے دنیا کو حیران کر دیا ہے، جن کی رینج چار ہزار کلومیٹر تک ہے۔

انہوں نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا کہ چین ایران کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور کہا کہ ایران کسی بھی بیرونی امداد کے بغیر اپنا دفاع کرنے کے قابل ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔