منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کے مشورے پر ڈیوڈ وارنر کا بھارتی صارف کو کرارا جواب

28 اپریل, 2026 10:30

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بھارتی صارف کو دو ٹوک جواب دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک بھارتی صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر دوبارہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں واپس آ جائیں۔

بھارتی صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ پی ایس ایل چھوڑ دینا ہی آپ کے لیے بہتر ہے اور آئی پی ایل میں واپسی زیادہ فائدہ مند ہوگی۔

اس پر ڈیوڈ وارنر نے مختصر مگر واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

وارنر کے اس جواب کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور شائقین کرکٹ اسے ایک باوقار اور مضبوط ردعمل قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان کی حیثیت سے ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کی قیادت کی، تاہم ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

ٹیم کے باہر ہونے کے بعد وارنر نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے اور ٹیم کے سفر پر بات کی۔

انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل میں نتائج ویسے نہیں آئے جیسے توقع تھی، لیکن کھلاڑیوں کی محنت، جذبہ اور عزم قابلِ تعریف رہا۔

ڈیوڈ وارنر نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پولیس، سیکیورٹی اداروں اور ٹریفک کی مشکلات برداشت کرنے والے شہریوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔

شائقین کا کہنا ہے کہ وارنر کا یہ رویہ ثابت کرتا ہے کہ وہ پی ایس ایل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور پاکستان میں کھیلنے کے تجربے کو اہم سمجھتے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔