منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

ہاکی کی تاریخ میں بڑا سنگ میل، پہلی بار ورلڈ گیمز میں شامل

28 اپریل, 2026 11:36

ہاکی کے میدان سے ایک بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ پہلی بار ہاکی کو ورلڈ گیمز میں شامل کر لیا گیا ہے، جسے کھیل کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ورلڈ گیمز 2029 میں پہلی مرتبہ ہاکی فائیوز کو میڈل ایونٹ کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد دنیا بھر کے ہاکی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن نے اپنے سالانہ اجلاس میں ہاکی فائیوز کی شمولیت کی باضابطہ منظوری دے دی۔ اس اعلان کے بعد ہاکی کی عالمی سطح پر اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

صدر ایف آئی ایچ طیب اکرام نے اس فیصلے کو ہاکی کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ گیمز میں ہاکی کی شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے جو اس کھیل کو نئی شناخت دے گی۔

طیب اکرام کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دنیا بھر میں ہاکی کے فروغ میں مدد ملے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع ملیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ گیمز جیسے بڑے ایونٹ میں شمولیت سے ہاکی کو نئی پہچان ملے گی اور اس کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

ورلڈ گیمز 2029 میں دنیا کے 110 سے زائد ممالک کے تقریباً 4000 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس بڑے ایونٹ میں 35 مختلف کھیل شامل ہوں گے، جن میں اب ہاکی فائیوز بھی شامل ہو چکی ہے۔

کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہاکی کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جہاں ہاکی کو قومی کھیل کی حیثیت حاصل ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔