اسرائیل کو لبنان میں جنگ بندی کا پابند بنایا جائے، ایران کا سلامتی کونسل سے مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایران نے زور دیا ہے کہ اسرائیل کو لبنان میں جنگ بندی کی مکمل پاسداری پر مجبور کیا جائے، انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور لبنانی علاقوں سے قابض افواج کے فوری انخلاء کا مطالبہ بھی کیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو لبنان میں جاری جنگ بندی کے معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں سے فوری طور پر روکے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اسرائیل اپنی تمام قابض افواج کو لبنانی سرزمین سے واپس بلائے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں جبری فوجی بھرتیوں کیخلاف احتجاج، مظاہرین پولیس چیف کے گھر میں داخل
ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے اور شام کے مقبوضہ گولان ہائٹس میں کی جانے والی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی پامالی ہیں۔
ایروانی نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل کی ہٹ دھرمی کو لگام نہ دی گئی تو خطے میں امن و امان کی صورتحال ناقابل کنٹرول ہو جائے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو صرف مذمتی بیانات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ اسرائیل کو اپنی جارحانہ پالیسیوں سے باز رکھا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












