جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

بال روم منصوبہ، وائٹ ہاؤس کے نیچے عالمی جاسوسی کے نئے مرکز کی تعمیر

30 اپریل, 2026 10:53

وائٹ ہاؤس میں ایک نئے بال روم کی تعمیر کے حوالے سے سنسنی خیز دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ خیال ہے کہ اس مہنگے منصوبے کی آڑ میں زمین کے نیچے ایک جدید ترین جاسوسی مرکز اور بنکر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ، وائٹ ہاؤس میں 90 ہزار مربع فٹ پر محیط ایک عظیم الشان بال روم کی تعمیر نے نئے تنازعات کو جنم دے دیا ہے۔

اس منصوبے کے لیے بڑے عطیہ دہندگان سے 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی نجی رقم حاصل کی گئی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ امریکی کانگریس کو اس منصوبے پر نگرانی کا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی عوام کو اس کے اندر جھانکنے کی اجازت ہو گی۔

صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر ہونے والی کسی بھی تعمیر کو خود بخود ’’انتظامی استحقاق‘‘ کے تحت خفیہ زمرے میں ڈال دیا جاتا ہے، جس سے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

سابق سینیٹ امیدوار سیم پارکر نے اس حوالے سے ایک چونکا دینے والا نظریہ پیش کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آواز کی کلوننگ اور جذباتی کیفیت کا تجزیہ، پینٹاگون نے جاسوسی کیلئے نیا اے آئی نظام تیار کر لیا

سیم پارکر کے مطابق یہ محض ایک بال روم نہیں بلکہ زمین کے نیچے ایک وسیع و عریض بنکر اور ڈیٹا سینٹر ہے، جو مستقبل کے ڈیجیٹل کنٹرول گرڈ کا مرکز ہو گا۔

اس منصوبے کے لیے معروف آرکیٹیکٹ شالوم بارانیس کا انتخاب کیا گیا ہے جنہوں نے نائن الیون کے بعد پینٹاگون کی تزئین و آرائش اور بم پروفنگ کا کام کیا تھا۔

پارکر کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس مرکز کو ایک نئے قومی سلامتی کے جاسوسی ڈھانچے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا تعلق صدر ٹرمپ کے اس حالیہ اعلان سے بھی ہو سکتا ہے، جس میں انہوں نے 500 ارب ڈالر کے ایک بڑے ڈیٹا سینٹر اور مصنوعی ذہانت کے منصوبے کا ذکر کیا تھا۔ اگر یہ نظریہ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا خفیہ جاسوسی نیٹ ورک بن سکتا ہے۔

Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔